روسی وزیر خارجہ کے زیر قیادت وفد کا شام کا اہم دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس کا ایک اعلی سطح کا وفد آج شام کا دورہ کر رہا ہے۔ یہ وفد شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات میں سیاسی ، عسکری اور اقتصادی امور پر بات چیت کرے گا۔

ذرائع نے غالب گمان ظاہر کیا ہے کہ بات چیت میں سیاسی مکالمے کی جانب منتقلی کے راستوں، شام کے بحران کے پر امن تصفیے اور بشار حکومت کی سپورٹ کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

Advertisement

سفارتی ذرائع نے عربی روزنامے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اس وفد کی قیادت کریں گے جو شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کا مکمل ویژن رکھتے ہیں۔ اس ویژن کا مقصد سلامتی کونسل کی قرار داد 2254 پر عمل درامد کے طریقہ کار کا آغاز ہے۔ اس میں آئین میں ترمیم ، سیاسی منتقلی کے عمل اور انتخابات کی تیاری سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

روسی سفارت کار نے زور دیا کہ یہ دورہ گذشتہ تمام دوروں سے مختلف ہو گا، اس لیے کہ مکمل اقتصادی امداد شروع کرنے کے حوالے سے فیصلہ جاری ہو چکا ہے۔ یہ پیش رفت ایک جامع ویژن کے سلسلے میں ہے جو سیاسی سفر کو آگے بڑھانے ، سیاسی منتقلی کی کامیابی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے اور حتمی تصفیہ سامنے لانے پر قائم ہے۔

شامی ذرائع کے مطابق روسی وفد کا دورہ چند گھنٹوں تک محدود ہو گا۔ اس دوران وفد شامی صدر بشار الاسد اور اہم عہدے داران سے ملاقات کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں