عراق اور شام میں ترک فوج پرخونی حملے، کئی فوجی ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق اور شام میں مسلح افراد کے حملوں میں‌متعدد ترک فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ العربیہ کے نامہ نگاروں کے مطابق عراق میں کردستان ورکرز پارٹی 'پی کے کے' کے مسلح جنگجوئوں نے ملک کے شمالی علاقے میں ترک فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد ترک فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ اتوار کی صبح عراق کے جنوبی صوبہ ادلب میں اریحا شہر میں معترم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو ترک فوجی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ ترک فوج نے گذشتہ دو ماہ سے عراق کے صوبہ کردستان میں کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے تاہم ترک حکومت عراق میں علاحدگی پسند کرد عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے میں ناکام رہے۔

Advertisement

جون کے وسط سے شمالی عراق میں کردوں کے خلاف جاری کارروائی میں عسکریت پسندوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس آپریشن میں ترک فوج کو بھی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

شمالی عراق میں ترک فوج نے درجنوں چوکیاں قائم کر رکھی ہیں۔ عراق میں ترکی کی فوجی مداخلت پر عراق نے متعدد بار ترکی سے احتجاج کیا ہے۔ بغداد دو بار اپنے ہاں متعین ترکی کے سفیر کو طلب کرکے عراقی علاقوں میں ترک فوج کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرچکا ہے۔

ادھر شام میں کل اتوار کے روز مسلح افراد نے معترم کے مقام پر فائرنگ کرکے دو ترک فوجیوں کو زخمی کردیا تھا۔

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ المرصد کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ترک فوجیوں‌پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ترک فوجی زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے ایک فوجی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں