سعودی عرب کی جنوبی سمت آنے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا : عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان نے آج منگل کے روز اعلان میں بتایا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے دھماکا خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے بیان کے مطابق دہشت گرد حوثی ملیشیا نے منگل کی صبح ایک (دھماکا خیز) ڈرون طیارہ سعودی عرب کی سمت بھیجا جس کا مقصد منظم طور پر مملکت کے جنوبی علاقے میں شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم اتحادی افواج نے اس ڈرون طیارے کو راستے میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اتحاد نے زور دیا تھا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشت گرد کارروائی میں ملوث افراد کے احتساب کا ارادہ رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں