مصر: کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ، 5541 اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں کووِڈ-19 کے تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار 5541 مریض وفات پاچکے ہیں۔

مصر کی وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اب ملک میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 100041 ہوگئی ہے۔ان میں سے 79008 مریض گذشتہ مہینوں کے دوران میں صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس طرح اب ملک میں 21,033 کیس زیر علاج ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مصری حکومت نے مارچ میں ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رات کا کرفیو نافذ کردیا تھا اور یہ جون تک برقرار رہا تھا۔اس کے بعد اس نے کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ پابندیوں میں بتدریج نرمی کردی ہے یا انھیں یکسر ختم کردیا ہے۔

اب عرب دنیا کے آبادی کے لحاظ سے اس سب سے بڑے ملک میں روزمرہ معمولاتِ زندگی بحال ہوچکے ہیں۔کیفے ، ریستوراں کھلے چکے ہیں اور سیاحتی مقامات کو بھی عام لوگوں کی سیروسیاحت کے لیے کھولاجاچکا ہے۔

حکومت کی اجازت کے بعد مساجد میں پنجہ وقت نمازیں ادا کی جارہی ہیں اور گرجاگھروں میں بھی عبادات کا عمل بحال ہوچکا ہے۔ تاہم وہاں سماجی فاصلے کے ضابطے اور چہرے پر ماسک پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

مصر میں نئے تعلیمی سال کا اکتوبر میں آغاز ہوگا۔طلبہ وطالبات کو اسباق کے لیے جماعتوں میں حاضر ہونا ہوگا اور انھیں آن لائن بھی پڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مصری حکومت نے مارچ کے آخر میں ملک بھر میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے باجماعت نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عاید کردی تھی۔اندرون اور بیرون ملک پروازیں معطل کردی تھیں اور رات نو بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو نافذ کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں