شاہ سلمان کی فرانسیسی صدر کے ساتھ بات چیت ، جی ٹوئنٹی گروپ کی کوششوں کا جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلی فون پر فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں سے بات چیت کی ہے۔

بات چیت میں مملکت کی جانب سے مجوزہ ایجنڈوں کے ضمن میں جی ٹوئنٹی گروپ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا ، معیشتوں کو سہارا دینا اور کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے صحت کے نظاموں کی معاونت کرنا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال اور تازی ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح پر روشنی ڈالتے ہوئے رواں سال جی ٹوئنٹی گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں