.

جرمن چانسلر کا شاہ سلمان سے رابطہ ، جی - 20 گروپ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر خراج تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے بدھ کے روز جرمن چانسلر اینگلا میرکل سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بات چیت میں جی ٹوئنٹی گروپ کے ممالک کے اجلاسوں کے ضمن میں یکجا کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانا اور معمول کی زندگی کی طرف واپس آنا ہے۔ روں سال جی ٹوئنٹی گروپ کی صدارت سعودی عرب کے پاس ہے۔

جرمن چانسلر نے جی ٹوئنٹی گروپ کے اجلاسوں کی تیاری اور انتظامی امور کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو گراں قدر قرار دیا۔ اینگلا میرکل نے امید ظاہر کی کہ کرونا کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی یک جہتی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلی فون پر فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں سے بھی بات چیت کی تھی۔ بات چیت میں مملکت کی جانب سے مجوزہ ایجنڈوں کے ضمن میں جی ٹوئنٹی گروپ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا ، معیشتوں کو سہارا دینا اور کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے صحت کے نظاموں کی معاونت کرنا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال اور تازی ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح پر روشنی ڈالتے ہوئے رواں سال جی ٹوئنٹی گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔