اردن : زرقاء میں "مارٹر" گولوں کے گودام میں زور دار دھماکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کے وزیر مملکت برائے امورِ اطلاعات امجد العضائلہ کا کہنا ہے کہ زرقاء شہر کے مشرق میں واقع مسلح افواج کے زیر انتظام ایک گودام میں آج جمعے کو علی الصبح زور دار دھماکا ہوا۔ گودام میں ناقابل استعمال مارٹر گولے رکھے ہوئے ہیں۔

العضائلہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دھماکا گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔ مذکورہ گودام غیر آباد علاقے میں واقع ہے اور سیکورٹی کیمروں کے ذریعے اس کی براہ راست نگرانی کی جاتی ہے۔ اردنی نے وزیر نے مزید بتایا کہ فوج کی جنرل کمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

Advertisement

سیکورٹی اداروں نے جائے حادثہ کے اطراف تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی تا کہ شہری دفاع کا عملہ آسانی سے پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کر سکے۔

اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک عسکری ذمے دار نے اپنے بیان میں بتایا کہ جمعے کی صبح یہ دھماکا جس گودام میں ہوا اس میں موجود گولہ بارود کے ذخائر کو ٹھکانے لگانے کا کام جاری ہے۔

دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مسلح افواج نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر درست معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے اور اس سلسلے میں صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔

اردن میں سوشل میڈیا پر وڈیو کلپس وائرل ہوئے ہیں جن میں دکھائی دیے جانے والے دھماکے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دارالحکومت عمّان کے مشرق میں واقع شہر زرقاء میں ہوا۔

اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ دھماکا شہر میں رہائشی علاقے سے باہر ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں