ویژن 2030ء کا ایک اور سنگ میل طے، سعودی عرب پہلی بار'یونیسکو' کا رکن منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ کے سائنسی وثقافتی ادارے 'یونیسکو' میں پہلی بار سعودی عرب کو تنظیم کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ سفارتی اور ثقافتی میدان میں عالمی سطح پر یہ سعودی عرب کی ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'یونیسکو' کا اجلاس 10 ستمبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تنظیم کے صدر دفتر میں شروع ہوا جو کل 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں 178 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ سعودی عرب کی طرف سے اجلاس میں یونیسکو میں سعودیہ کی مستقل مندوبہ شہزادہ حیفہ بنت عبدالعزیز آل مقرن ایک وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

اس انتخاب کے ساتھ مملکت کو عالمی سطح پر ایک اور فوقیت حاصل ہوئی ہے۔ بہت کم ممالک کو یہ حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ یونیسکو میں اس نئی پیش رفت کے بعد سعودی عرب بیک وقت تین بنیادی کمیٹیوں میں ممبرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، جن میں یونیسکو کی ایگزیکٹو کونسل کی رکنیت ، عالمی ورثہ کمیٹی کی رکنیت اور غیرمفافع بخش ثقافتی ورثے کی رکنیت شامل ہیں۔

سعودی وزیر تعلیم، چیئرمین تعلیم ، سائنس وثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے یونیسکو میں حاصل ہونے والی اہم کامیابی پر ملک کی قیادت اور قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یونیسکو میں سعودی عرب کو رکنیت کا کہنا تھا کہ یونیسکو میں سعودی عرب کو رکنیت کا درجہ ملنا مملکت میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں پرعالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

وزیر ثقافت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مملکت میں ثقافتی ورثہ اور فنون لطیفہ کے شعبوں کو بھرپور پذیرائی فراہم کرنے پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یونیسکو میں سعودی عرب تین بنیادی کمیٹیوں کی رکنیت ، سائنس ، ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں سعودی عرب کی صف اول کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کے مطابق ثقافتی شعبوں میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے اہداف کے حصول میں کامیاب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں