یمن کے آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل صغیر بن عزیز نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے واپس لیے گئے علاقوں اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محاذ پرموجود فوجی افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
یمنی آرمی چیف کے اگلے مورچوں کے دورے کے دورے کے دوران مشرقی صنعا میں نھم کے محاذ پر باغیوں کے خلاف ہونے والی زمینی پیش قدمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کی قربانیوں کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پر یمنی آرمی چیف نے محاذ پر موجود مسلح افواج کی سینیر کمان سے بھی ملاقات کی۔ دورے کے دوران افواج کی طرف سے انہیں باغیوں کے خلاف جاری لڑائی میں ہونے والی فتوحات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے افسران اور نوجوانوں سے خطاب میں یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں دوسرے برادر عرب ملکوں کی افواج کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوج دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے۔