یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کسی بھی کوریئرپارسل کو اچھی طرح دیکھنے پرمجبور جائیں گے
بیرون ملک سے منگوائے پارسل سے بچھو برآمد، سعودی لڑکی کو ڈس لیا
سعودی عرب میں ایک لڑکی کے بیرون ملک سے منگوائے پارسل سے بچھو نکل آیا جس نے رات کے وقت لڑکے کندھوں اور گردن پر ڈس لیا مگر زہرکا اثر کم ہونے کی وجہ سے لڑکی بچ گئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ سعودی دوشیزہ منیرہ سلیمان کے ساتھ پیش آیا۔ اس نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مجھے کچھ کمپیوٹر اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی ضرورت تھی۔ میں نے ان کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک سےآن لائن آرڈر منگوائے۔
اتفاق سے تمام آرڈر ایک دن اسے گھر پرموصول ہوئے۔ میںنے بعض پارسل کھول کے چھوڑ دیے۔ رات کو سو جانے کے بعد اچانک اس کے جسم میں تکلیف ہوئی۔ جاگنے پراس نے محسوس کیا کہ اس کی گردن اور کندھے پر کسی چیز نے ڈنگ مارا ہے۔ مجھے ایسے لگا کہ میرے جسم میں کوئی کانٹا چبھا ہے۔ اسی دوران اس نے دیکھا ایک چھوٹا بچھو اس کے جسم کے ساتھ چپکا ہوا ہے۔ اس نے جلدی سے بچھو کو اتار کرایک ڈبے میں بند کیا اور ساتھ بچھوں اور سانپ کی ویکسینیشن مرکز کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد الاحیدب سے رابطہ کیا اور انہیں ساری صورت بتائی۔ انہوں نے تسلی دی کہ علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچھو میں زہرکا اثر کم تھا۔ اللہ نے اسے یقینی موت سے بچا لیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے محمد الاحیدب نے کہاکہ مینرہ کو جس بچھو نے ڈنگ مارا اس کے زہرکی جھلی میں زہر بہت کم تھا جس کے نتیجے میںمنیرہ کو نقصان نہیں پہنچا۔
منیرہ کا کہنا ہے کہ میںنے اس واقعے سے یہ سبق حاصل کیا ہے کہ کوریئر کے ذریعے پہنچنے والے کسی بھی پارسل کو کھول کر اس کے اندر موجود سامان کو اچھی طرح دیکھ لینا چاہیے۔ کیونکہ جو واقعہ میرے ساتھ پیش آیا وہ کسی اور کے ساتھ بھی پیش آ سکتا ہے اور جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔