اسرائیل ساتھ امن معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دے گا: الزیانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے اسرائیل کے ساتھ طے پائے امن معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرنگرانی بحرینی فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ کیا گیا امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور دیر پا امن کے قیام میں مدد گار ثابت ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک خطے میں قیام امن کی کوششوں کو ایک تزویراتی آپشن کے طور پر دیکھتا ہے۔ ہم فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے حل کے خواہاں ہیں۔ برادر فلسطینی قوم کو اس کے حقوق کی ضمانت کی فراہمی ضروری ہے۔ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ خطے میں امن کے مواقع پیدا کرے گا اور فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری دیرینہ کشمکش کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔

Advertisement

الزیانی نے کہا کہ بحرین کےفرمانروا خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ ایک اچھے ہمسائے کے طور پر بقائے باہمی کے اصول پرکاربند ہیں۔

بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کو عرب امن فارمولے کے اہداف کا حصہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کہا کہ اس طرح کے معاہدوں سے خطے میں دیر پر امن کو فروغ ملے گا۔ اسرائیل نے مزید فلسطینی اراضی کے الحاق سے دست برداری اور مشرق وسطیٰ میں امن کےلیے مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں