ترکی میں کرد نواز خاتون رکن پارلیمنٹ کو دہشت گردی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی میں مرکزی کرد پارٹی کی حامی ایک رکن پارلیمنٹ خاتون رہ نما کو "دہشت گردی" کے الزامات میں قصور وار ثابت ہونے پر جمعہ کے روز 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ رمزیہ طوسون ڈینٹ پر ایک "مسلح دہشت گرد گروہ" سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ وہ "کردستان ورکرز پارٹی" کی حامی ہیں اور اس کے لیے کام کرہی ہیں۔یہ گروپ ترکی میں کرد باغیوں کا 1984 کے بعد سے اب تک کا بڑا باغی گروپ سمجھا جاتا ہے۔ خاتون سیاست دان کو عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

Advertisement

رمزیہ طوسون کا تعلق جنوب مشرقی ترکی کے سب سے بڑے شہر دیار بکر سے ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے رمزیہ پر کردستان ورکرز پارٹی کے "سیاسی محاذ" میں شامل ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ انقرہ اس تنظیم کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے۔

رمزیہ طوسون نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔ خیال رہے کہ ترک حکومت گذشتہ تین سال سے اپنے سیاسی مخالفین کو دارو رسن کی سزائیں سنانے کی روش پرعمل پیرا ہے۔ اب تک بڑی تعداد ترک حکومت دسیوں سیاسی رہ نمائوں اور ارکان پارلیمنٹ کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں