صدر السیسی کی بحرینی فرمانروا کو اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خلیجی ریاست بحرین اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں‌ نے معاہدے کے اعلان کے بعد بحرینی فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور اس اہم پیش رفت پرانہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کل جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امن سمجھوتے کا اعلان کیا تھا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بحرینی فرمانروا کو یقین دلایا کہ ان کا ملک خطے میں امن کے فروغ کے لیے ہونے والی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں‌نے کہا کہ بحرین کا اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان اور تل ابیب سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے جس پر بحرینی قیادت اور قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔

صدر السیسی کا کہنا تھا کہ بحرین اور اسرائیل میں امن معاہدہ خطے میں امن کے لیے ہونے والی مساعی کو آگے بڑھانے اور امن کے نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

دوسری جانب بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل ٌخلیفہ نے مصری صدر کی طرف سے اسرائیل سے امن معاہدے کی حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔

مصری صدر نے امریکا، اسرائیل اور بحرین کی جانب سے جارہ کردہ سہ فریقی معاہدے سے متعلق مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں