متحدہ عرب امارات نے خلیجی ملک بحرین اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ امن معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ خیال رہے کہ بحرین ایک ماہ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل 13 اگست 2020ء کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی مملکت اور کا اسرائیل کو تسلیم کرنا اور اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان مثبت سمت میں اہم قدم ہے۔ اس اقدام سے خطے اور پوری دنیا میں امن کےقیام کے لیے ماحول سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور بحرین میں معاہدہ خطے میں یقینی امن اور خوش حالی کا ذریعہ ثابت ہوا۔ اس کے نتیجے میں خطے کے ممالک کےدرمیان اقتصادی، ثقافتی، سائنسی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔
خیال رہے کہ کل جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔ انہوںنے دونوں ملکوں کےدرمیان امن سمجھوتے کے اعلان کو امن کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا۔
-
اسرائیل کے ساتھ امن سجھوتا ایک جرات مندانہ اقدام ہے: بحرینی وزیر داخلہ
خلیجی ریاست بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل الشیخ راشد بن عبد اللہ آل خلیفہ نے کہا ہے کہ مملکت بحرین اور ریاست اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کے ... مشرق وسطی -
صدر السیسی کی بحرینی فرمانروا کو اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے پر مبارک باد
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خلیجی ریاست بحرین اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے معاہدے کے اعلان ... مشرق وسطی -
اسرائیل ساتھ امن معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دے گا: الزیانی
خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے اسرائیل کے ساتھ طے پائے امن معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی ... مشرق وسطی