لبنان : دہشت گرد کے گھر پر چھاپے کی کارروائی کے دوران 3 فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کے شہر طرابلس میں اتوار کی شام ایک دہشت گرد کے گھر پر چھاپے کی کارروائی کے دوران لبنانی فوج کے 3 اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

لبنانی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ "انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے دستے نے جبل البداوی کے علاقے میں ایک مطلوب دہشت گرد کے گھر پر چھاپا مارا۔ اس دوران دوسری جانب سے دستے کو فائرنگ اور دستی بموں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں 3 عسکری اہل کار ہلاک اور چوتھا شدید زخمی ہو گیا"۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ لبنانی فوج فائرنگ کرنے والوں کے تعاقب میں علاقے کو کلیئر کرانے میں مصروف ہے۔

لبنان میں گذشتہ چند ماہ کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ افراد ملک میں حملوں کی مختلف کارروائیوں کے ذمے دار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں