اسرائیل سے امن معاہدے کا مطلب قضیہ فلسطین سے دست برداری نہیں: بحرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن سمجھوتے کا مقصد فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور ان کے حق خود اردایت کی حمایت سے دست برداری نہیں ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ میجر جنرل الشیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے سوموار کے روز ایک بیان میں‌ کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا۔ تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بحرین نے فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اگر قضیہ فلسطین ہمارے عرب مسائل کا حصہ ہے تو بحرین مسئلہ فلسطین کو پہلی ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کرنا اور قضیہ فلسطین سے دست بردار نہیں۔ بحرین تنازع فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ خطے میں امن حصول اور خطے کو درپیش خطرات کی روک تھام کے لیے کیا۔ تاہم اس معاہدے کی وجہ سے ہم مسئلہ فلسطین کو نظرانداز نہیں‌ کر سکتے۔

بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت خطے میں ہمارے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ایران نے خطے میں اپنی بالادستی کے قیام کی مہم شروع کر رکھی ہے جو ہماری سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ہم اس وقت سلامتی اور معاشی اعتبار سے مشکل دور سے گذر رہے ہیں جس میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی موجودگی میں ٹیلیفون پربات چیت بھی ہوئی تھی۔ تیس دن سے بھی کم وقت میں بحرین اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا ملک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں