.

اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے فلسطینی ریاست سے متعلق پیش رفت متاثر نہیں ہو گی: امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان کا کہنا ہے کہ "اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کا قائم ہونا خطے میں پیش رفت کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بحرین کا بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارمل بنانا چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا ایک موقع ہے"۔

شیخ عبداللہ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عوام تنازعات سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ استحکام کے خواہش مند ہیں ... خطے میں امن کے نتیجے میں ہزیمت اور تنازع کی قوتوں کا خاتمہ ہو گا"۔

اماراتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ "شدت پسند" غیر عرب قوتیں تنازع کو جنم دینے والی شہنشاہیت کے خواب دیکھ رہی ہیں۔ اس وقت انتہائی ترجیح خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانا ہے تا کہ امن اور سلامتی کے حوالے سے مکالمے کا آغاز ہو۔

شیخ عبداللہ کے مطابق "اس مرحلے پر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پیش رفت اہم ہے۔ اسرائیلی اماراتی سمجھوتے نے مغربی کنارے کا انضمام روک دیا ہے"۔

اماراتی وزیر نے باور کرایا کہ "اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے ،،، فلسطینیوں کو ان کے حقوق پیش کرنے اور ان کی ریاست قائم کرنے کے حوالے سے پیش رفت متاثر نہیں ہو گی"۔

شیخ عبداللہ نے فلسطینی قیادت پر زور دیا کہ وہ بار آور بات چیت میں داخل ہونے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم امن کی جانب کسی بھی اقدام میں فلسطینی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے"۔