کرونا کے دنوں میں پارٹی کرنے کا انجام، ڈی جے اور مینیجرز دھر لئے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے بچائو کے لئے طے کردہ ضوابط کی خلاف ورزی پر دبئی پولیس نے ایک سیاحتی کمپنی کے دو مینیجرز اور ڈی جے کو پارٹی منعقد کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا ہے۔

دبئی پولیس کے تحقیقاتی شعبے کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جمال سالم الجلاف نے بتایا ہے کہ "تقریب کے منتظمین نے ضروری اجازت لئے بغیر ہی سماجی فاصلے کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور پارٹی کے شرکاء کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔"

Advertisement

دبئی پولیس نے یہ کارروائی سوشل میڈیا پر اس پارٹی کی ایک وڈیو شائع ہونے کے بعد عمل میں لائی۔

الجلاف کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات یا نجی ملکیتوں پر کسی بھی قسم کی میٹنگ یا پارٹی کے منتظمین کو 10 ہزار اماراتی درہم کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا کی ایک ویکسین کے استعمال کی ہنگامی طور پر اجازت دے دی ہے۔ یہ ویکسین ٹیسٹنگ کے تیسرے مرحلے پر استعمال کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں