کیا آپ جانتے ہیں امارات کا سب سے بلند ریسٹورنٹ کس مقام پر کھولا جارہا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کا سب سے بلند ریسٹورنٹ یکم اکتوبر 2020ء کو راس الخیمہ کی جیس ایڈونچر چوٹی پر کھول دیا جائے گا۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق راس الخیمہ کے مقام پر سطح سمندر سے 1484 میٹر بلندی کے مقام پر 'راس الخیمہ تفریح' کی جانب سے بنایا جانے والا ریسٹورنٹ متحدہ عرب امارات کا سب سے اونچا ریسٹورنٹ ہوگا۔ اس ریسٹورنٹ کا نام بلندی کی مناسبت سے 1484 رکھا گیا ہے۔

Advertisement

بیان کے مطابق ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع سے ہی عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے طے کردہ اصولوں کے تحت صفائی اور صحت کے تحفظ کے معیارکو یقینی بنایا جائے گا۔

کرونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کی شرائط پوری کرنے کے بعد ریسٹورنٹ میں 76 افراد کے بیٹھنے کی جگہ مقرر کی گئی ہے۔ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگ جیس ایڈونچر چوٹی اور حجر کی پہاڑیوں کا منظر دیکھ سکیں گے۔

راس الخیمہ تفریحی کمپنی کی سربراہ الیسن گرنل کے مطابق "جبل جیس راس الخیمہ کا ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔ اس مقام پر سال بھر مقامی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں تاکہ وہ دلفریب مناظر سے خوشگوار یادیں وابستہ کر سکیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں