کینسر کے شکار سعودی استاد کی بسترعلالت سے طلبا کی تدریس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں اپنے طلبا کو زیور علم سے آراستہ کرنے کے جذبے سے سرشار کینسر کا شکار ایک استاد کا سبق آموز اور قابل تقلید واقعہ سامنے آیا ہے جو چار ماہ سے خود اسپتال میں بستر علالت پر ہونے کے باوجود اپنی تکلیف کو بھلا کر بچوں کی تدریس کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ابو عمر الدانی پرائمری اسکول کے معلم محمد الفیفی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ سے وہ اپنے کینسر کیمیائی تابکاری علاج کےلیے اسپتال میں داخل ہیں۔ جب سے سعودی عرب میں سیشن کروا رہے ہیں لیکن وہ اپنے طلباء سے ریاض کے ایک اسپتال میں اپنے کمرے سے گفتگو کرتے اور ان کی تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

Advertisement

اساد محمد الفیفی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاض کے ابی عمرو ال دانی پرائمری اسکول میں عربی زبان کی تعلیم دیتا ہوں۔

انہوں نے اسپتال کے کمرہ علاج سے بچوں کی تدریس کے عمل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں بچوں کو فاصلاتی طریقے سے تعلیم دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ استاد الفیفی پرائمری اسکول میں شعبہ عربی کے استاد ہیں۔

الفیفی نے مزید کہا کہ مجھے گذشتہ رمضان میں گردوں میں تکلیف ہوئی جس پر میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ چیک اپ کے بعد پتا چلاکہ میں کینسر کا شکار ہوں اور میں نے وہاں سے فورا ہی اپنا علاج کرانا شروع کر دیا۔

تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفیفی نے کہا کہ میں اپنے پیشہ سے پرجوش ہوں اور تعلیم میں نئی پیشرفتوں کو جاری رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ طلباء میری روزمرہ کی زندگی کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔ میں ان کی تعلیم اور تربیت سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں