سعودی وزیر خارجہ کی اپنے روسی ہم منصب سے خطے کی صورت حال پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ اور روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف کے درمیان بدھ کے روز ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نماوں نے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق ٹیلفیون پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقعے پر دونوں وزرا خارجہ کے درمیان سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے 'جی 20' اجلاس اور اس کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی اور روسی وزرا خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورت اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی امن پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں