سعودی عرب میں نمکین پانی کو صاف کرنے والی کارپوریشن نے دنیا کی سب سے لمبی واٹر پائپ سرنگ کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ بحر احمر کے کھارے پانی کو صاف کرنے کے بعد اسے طائف گورنری، الباحہ اور اس کے اطراف کی آبادیوں کو فراہم کیا جائے گا۔ پانی کی اس پائپ لائن کا منصوبہ کچھ عرصہ قبل شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت 8 اعشاریہ 4 میٹر قطر کی ساڑھے بارہ کلو میٹر سرنگ کی کھدائی تھی۔
اس منصوبے کا مقصد طائف میں صاف پانی کو اسٹریٹجک آبی ذخیروں تک پہنچانا ہے تاکہ گورنری اور اس کے جنوبی دیہاتوں کی پانی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
ٹھوس اور سخت چٹانوں والے پہاڑے علاقے کوہ السروات سے شروع ہونے والی یہ سرنگ وادی نعمان میں وادی الکر سے باہر نکالی گئی ہے۔ اس طرح سرنگ کی مسافت 12 اعشاریہ 5 کلو میٹر اور قطر اٹھ اعشاریہ چارمیٹر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی زیرزمین پائپ لائن سمجھی جاتی ہے۔
الھدا پہاڑوں سے طائف گورنری تک مجموعی طور پر یہ سرنگ ماہ میں مکمل ہوئی۔ اس کا ساڑھے بارہ کلو میٹر زیرزمین ہے۔ سطح زمین سے اگر یہ پائپ لائن بچھائی جاتی تو یہ40 کلو میٹر کا راستہ بنتا ہے۔
#صور
— إمارة منطقة مكة (@makkahregion) September 16, 2020
الانتهاء من أعمال مشروع حفر نفق نقل مياه (#عرفات - #الطائف)
كأطول خط نقل في العالم ممتد من أسفل جبل الكر حتى الطريق الدائري في الطائف
.. بـ :
• طول 12.5 كلم
• قُطر 8.4 م
.. تم إنجازه قبل موعده. pic.twitter.com/bu9GZpTfRw
امارات گورنری نے منصوبے کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی واٹر سپلائی لائن مکمل کرنے کا اعزاز سعودی عرب کو حاصل ہوا ہے۔