.

عرب اتحادی فوج نے یمن سے حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈورن حملہ ناکام بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کرکے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں خمیس مشیط کی شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔

ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں‌ کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں‌ کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں عرب اتحادی فوج اور یمن کی سرکاری فوج نے صنعا میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون کارخانوں کو بمباری کا نشانہ بنا کر انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔