امریکی بحریہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے راستے ایک طیارہ بردار بحری جہاز اور جنگی جہاز علاقائی پانیوں تک پہنچائے ہیں۔
امریکی فوج کے جنگی اور دفاعی امور کے کمانڈر ایڈمرل جم کرک نے اپنی افواج کی تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہماری تیاریاں پورے عروج پر ہیں۔
امریکی فوج کے پانچویں فلیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز نمٹز کی سربراہی میں ایک قافلہ جس میں گائڈڈ اور تباہ کن میزائل سے لیس دو کروزر شامل ہیں، خلیج میں امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے، تربیت دینے اور دہشت گرد تنظیم داعش سے لڑنے والے اتحاد کی حمایت کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔
کرک نے مزید کہا کہ نمٹز سٹرائیک گروپ جولائی سے ہی پانچویں فلیٹ کے علاقے میں کام کر رہا ہے اور یہ انتہائی تیاری کی حالت میں ہے۔
یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی طرف سے ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی میں توسیع اور دیگر بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے کے وعدے کے کچھ ہی دن بعد کیا گیا ہے۔
پومپیو نے منگل کے روز یہ عہد کیا کہ واشنگٹن ایران کو چینی اور روسی فوجی سازوسامان کی خریداری سے باز رکھے گا۔ اگرچہ یوروپی اتحادی واشنگٹن کے اس موقف سے متفق نہیں ہیں تاہم پومپیو کا کہنا ہے کہ جب امریکا ایران کے خلاف پابندیاں عاید کرے گا تو دوسرے ممالک اور یورپی یونین کے ارکان بھی ایسا کریں گے۔
بدھ کے روزانہوں نے اعلان کیا کہ امریکا جوہری معاہدے میں متعین کردہ سابقہ حیثیت کی واپسی شق کے تحت آئندہ ہفتے سے ایران پر دوبارہ سے عائد پابندیوں کا اطلاق کرے گا۔
پومپیو نے مزید کہا کہ ہم ان پابندیوں کے اطلاق اور ان کا احترام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
-
ایران اور حزب اللہ عہدیداروں پر امریکا کی نئی اقتصادی پابندیاں
جمعرات کے روز امریکا نے ایران اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے عہدیداروں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔ العربیہ کےنامہ نگار کے مطابق پابندیوں نے ... مشرق وسطی -
ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی ہر کمپنی اور شخصیت پر پابندی لگائیں گے: امریکا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہے ایران کو اسلحہ سپلائی کرنے والی ہرکمپنی، ادارے اور فرد کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی حکومت ... بين الاقوامى -
ایران پر اسلحہ کے حصول پرعاید پابندیاں برقرار رکھنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے: پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو ... بين الاقوامى