امریکی فوج نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ وہ شام کے شمال مشرقی حصے میں اپنے عسکری وجود کو مضبوط بنا رہی ہے۔ اس سے قبل امریکا مذکورہ علاقے میں اپنے عسکری وجود کو محدود کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔
امریکی مرکزی کمان کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے ایک بیان میں بتایا کہ کمان نے "ریڈار کے تعینات کیے جانے کے علاوہ ہماری افواج کے سروں پر امریکی لڑاکا طیاروں کے فضائی گشت کو بڑھا دیا ہے اور امریکی افواج کی کمک کے طور پر لڑائی میں کام آنے والی بریڈلے گاڑیاں بھیجی ہیں"۔ مذکورہ کمک اس علاقے میں بھیجی گئی ہے جہاں امریکی فوج کا اپنے کرد حلیفوں کے ساتھ کنٹرول ہے۔
ایک امریکی ذمے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ جمعے کے روز بھیجی جانے والی کمک میں 6 بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل ہے۔ تقریبا 100 سے کم فوجی ان گاڑیوں کے ہمراہ تھے۔
بل اربن کے مطابق اس کمک کو بھیجنے کا مقصد اتحادی افواج کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "امریکا، شام میں کسی بھی ملک سے تصادم کے لیے کوشاں نہیں ہے تاہم ضرورت پڑنے پر وہ بین الاقوامی اتحاد کا دفاع کرے گا"۔
اس حوالے سے شناخت ظاہر کیے بغیر گفتگو کرنے والے امریکی ذمے دار کے مطابق یہ اقدام "روس کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ تصادم کے خطرے سے بچنے کے لیے مشترکہ آپریشنز کی پاسداری کرے۔ ساتھ ہی روس اور دیگر فریقوں کے لیے یہ پیغام بھی ہے کہ وہ شمال مشرقی شام میں غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں"۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر 2019ء میں شام سے بریڈلے بکتر بند گاڑیاں ہٹا لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ بعد ازاں وہ شام میں تیل کے کنوؤں کی حفاظت کے لیے پھر سے سیکڑوں امریکی فوجیوں کو چھوڑنے پر آمادہ ہو گئے۔
شمال مشرقی شام میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پیش آنے والے واقعات نے امریکی فوج کو ترکی کے ساتھ سرحد پر تعینات روسی فوج کے مقابلے کی پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ روسی فوج ترکی کے ساتھ ایک معاہدے کی رُو سے اس علاقے میں موجود ہے۔
گذشتہ ماہ اگست کے اواخر میں روس کی فوجی گاڑیوں کے ساتھ تصادم کے حادثے میں سات امریکی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔
ٹویٹر پر وائرل وڈیو کلپوں میں روسی بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کو امریکی عسکری گاڑیوں کو بڑھنے سے روکتے ہوئے اور انہیں علاقے سے نکل جانے پر مجبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
-
شام : الہول کیمپ میں داعشی خواتین کے لیے فرار کے معاون نیٹ ورکس اور بیرون سے مالی رقوم
گذشتہ دنوں کے دوران اس طرح کی رپورٹیں کثرت سے سامنے آئیں کہ شام کے صوبے الحسکہ کے دیہی علاقے میں واقع الہول کیمپ سے فرار کی کوششیں کی گئیں۔ اس کیمپ ... مشرق وسطی -
صدر ٹرمپ کا بشارالاسد کے قتل کا ارادہ؟شام نے امریکا کو ’بدمعاش ریاست‘ قرار دے دیا
شام نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بشارالاسد کو قتل کرنے کے ارادے کا ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور امریکا کو ایک ’’بدمعاش‘‘ ... مشرق وسطی -
تین سال میں 200 سے زیادہ فضائی حملے اسرائیل نے شام کو ایران کے لیے جہنم بنا دیا
اسرائیل نے شام کو ایران کے لیے ایک ناقابل برداشت جہنم میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ایرانی فورسز اور اس کے ماتحت ملیشیاؤں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی تعداد ... مشرق وسطی