.

لیبیا کی ریاستی کونسل کے نئے سربراہ کے لیے جنیوا میں اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا میں ریاستی کونسل کے نئے سربراہ کے چناو کےحوالے سے جنیوا میں آئندہ ماہ اکتوبر میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر فتحی المریمی نے ایک بیان میں ہے کہ اکتوبر کے اوائل میں جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں لیبیا کے تمام نمائندہ دھڑوں کی قیادت شرکت کرے گی۔ اس اجلاس میں ریاستی کونسل کے نئے سربراہ اور نئے سربراہ حکومت کا انتخاب عمل میں‌ لایا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے المریمی نے کہا کہ جنیوا میں ہونے والے اجلاس کا بنیادی مقصد ریاستی کونسل کے نئے سربراہ کا چناو اور نئی حکومت کی تشکیل لیے تمام طبقات کے ساتھ صلاح مشورہ کرنا ہے۔ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کی جانب سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد لیبیا میں نئی حکومت کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔

انہوں‌ نے بتایا کہ لیبیا کے تمام دھڑوں میں ریاستی اداروں کو متحد کرنے، اقتصادی اصلاحات پر متحدہ ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ مراکش میں ہونے والے مذاکرات اور اجلاسوں میں‌ بھی لیبیا کی ریاستی کونسل کی تشکیل نو اور پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل نئی حکومت کے قیام پر غور کیا گیا۔ نئی حکومت میں لیبیا کے تمام بڑے صوبوں برقہ، فزان اور طرابلس سے ارکان کا چناو کیا جائے گا۔