مصر کے اسپتال میں ذبح شدہ بچے کی پیدائش کا انوکھا واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں ناقابل یقین طورپر ایک ایسے بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا گلہ کٹا ہوا تھا اور ایک آنکھ بھی زخمی تھی۔
یہ واقعہ مصر کی الاقصر گورنری میں ارمنت اسپتال میں پیش آیا۔ ڈاکٹر، بچے کے والدین اور دیگر لوگ اس انوکھی پیدائش پر حیران ہیں۔

اسپتال میں شعبہ امراض طب اور امراض نسواں کے سربراہ ڈاکٹر محمد عزالدین نے انکشاف کیا ہے کہ زچگی کی تکلیف کا شکار ایک خاتون کو اسپتال لایا گیا۔ اس کے ضروری ٹیسٹ کرائے گئے اور اس کی خصوصی طور پر دیکھ بھال کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹر محمد شکری جنہوں‌ نے آپریشن انجام دیا نے بچے کی جلد میں دراڑیں دیکھیں۔ لہذا اسے جانچ اور تشخیص کے لیے بچوں کی انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں بھیجا گیا۔ پتا چلا کہ یہ کیس جلد کے پھٹنے کا نتیجہ ہے۔

اسپتال کے نسوانی شعبہ امراض اور نفسیات کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس سے قبل ایسا کیس سامنے نہیں آیا۔ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ماں کی طرف سے بعض دوائیں لینے کے نتیجے میں ہوسکتا ہے جو خاص طور پر حمل کے آغاز میں ہی ہوتا ہے۔ جہاں بچہ جلد کی دراڑ کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس کے جسم پر زخم لگ جاتے ہیں اور گردن کٹ جانے جیسی کیفی پیدا ہوتی ہے۔

ایک آنکھ والا بچہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل اسی اسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بچے کے دماغ ، دل اور پھیپھڑوں میں بھی نقص تھا۔ یہ بچہ 7 ماہ کے حاملہ خاتون کے پیٹ سے سرجری کے ذریعے نکالا گیا تھا۔

اسپتال میں شعبہ خواتین کی سربراہ ڈاکٹر محمد عزالدین نے بتایا کہ بچے کی حالت طبی طور پر معلوم ہے کہ وہ ان پیدائشی نقائص کے ساتھ پید ہونے ولا بچہ 24 گھنٹے سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ الاقصر گورنری میں پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا۔

مقبول خبریں اہم خبریں