سعودی عرب : کھیل اور سیاحت کی وزارتوں کو منظم کرنے کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی کابینہ نے شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود کے زیر صدارت اجلاس میں "سیاحت" اور "کھیلوں" کی وزارتوں کو منظم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں بیرون ملک اسکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی طلبہ کی مملکت منتقلی اور تعلیم کے حوالے سے اصول و ضوابط کو بھی منظور کیا گیا۔

ہسپتالوں کے کام کرنے اور طبی شہروں کے قیام کے سلسلے میں سرکاری اور نجی سیکٹروں کے درمیان شراکت داری کے منصوبے کی دستاویز کے لیے بھی منظوری جاری کی گئی۔

کابینہ نے اپنے ایجنڈے میں درج موضوعات کا جائزہ لیا۔ اس دوران اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل، سیاسی اور سیکورٹی امور کی کونسل، کابینہ کی جنرل کمیٹی اور کابینہ میں ماہرین کی کونسل کی سفارشات کو زیر بحث لایا گیا۔ بعد ازاں اس حوالے سے متعدد فیصلے اور منظوریاں عمل میں آئیں۔

کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دست کاری کی ترقی سے متعلق قومی پروگرام کی نگراں کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔ مذکورہ کمیٹی میں وزارت ثقافت کے ایک رکن کے اضافے کی منظوری دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں