.

شام میں ترکی کے زیرانتظام علاقے میں کاربم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں الحسکہ کے نواحی علاقے نبع السلام میں راس العین کے قریب تل حلف میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم تین عام شہری جاں‌ بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ یہ علاقہ ترک فوج کے زیرانتظام بتایا جاتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق تل خلف کے مقام پر بارود سے بھری کار میں دھماکہ اس وقت ہوا جب اس کے قریب سے ایک سول مسافر بس گذر رہی تھی۔

دھماکے کے کچھ دیر بعد وہاں سے ترک فوج اور اس کی وفادار ملیشیا کا ایک قافلہ بھی گذرا ہے۔

ذرائع نے المرصد کو بتایا کہ تل حلف میں کار بم دھماکہ ایک مسافر بس کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں‌ کم سے تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں بس کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔