لبنان : حکومت کی تشکیل میں ناکامی پر نامزد وزیراعظم سبک دوش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان میں نامزد وزیراعظم مصطفیٰ ادیب نے اپنے منصب سے سبک دوش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے نئی لبنانی حکومت تشکیل دینے سے معذرت کر لی ہے۔

ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں ادیب نے بتایا کہ لبنان میں حکومتی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی موافقت قائم نہیں رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ "میرے معذرت کر لینے کی وجہ یہ ہے کہ سیاسی گروپوں نے حکومت کی تشکیل کو سیاسی رنگ نہ دینے کے حوالے سے میری شرط پوری نہیں کی"۔

Advertisement

اس سے قبل ڈاکٹر مصطفیٰ ادیب نے اعلان کیا تھا کہ لبنان کے صدر میشیل عون کو نئی حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں مشاورت میں شامل کیا گیا۔ اس حوالے سے یہ بات طے تھی کہ نئی حکومتی تشکیل سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کو زیر بحث لایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں