لبنان میں نئی کابینہ کی تشکیل میں ناکامی کوئی خوشی منانے کا موقع نہیں: سعدالحریری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ جو کوئی فرانسیسی اقدام اور نئی حکومت کی تشکیل میں ناکامی پر خوشی منا رہا ہے تو اس کو بعد میں وقت کے ضیاع پر پچھتانا پڑے گا۔

انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جو لوگ آج فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کے اقدام کی ناکامی پر شاداں وفرحاں ہیں،وہ بالآخر خود ہی افسوس کا اظہار کریں گے اور ندامت سے اپنی انگلیاں مُنھ میں داب لیں گے۔‘‘

Advertisement

ان کے اس بیان سے چندے قبل لبنان کے نامزد وزیراعظم مصطفیٰ ادیب نے نئی کابینہ کی تشکیل میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔وہ نئی حکومت بنانے کے لیے تمام سیاسی دھڑوں میں اتفاق رائے میں ناکام رہے ہیں۔انھوں نے صدر میشیل عون کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

مصطفیٰ ادیب نے لبنانی آئین کے مطابق اپنی نامزدگی کے بعد 15 ستمبر تک اپنی کابینہ تشکیل دینا تھی لیکن مختلف مگر متحارب سیاسی جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں