.

یمن: مارب کے اسکول میں تقریب کے دوران حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے مشرق میں واقع شہر مارب میں حوثی ملیشیا نے ایک رہائشی علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں شہر کا ایک بڑا اسکول تباہ ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی جمعے کی شام کی گئی۔ میزائل دھماکے کی آواز شہر میں وسیع علاقے تک سنی گئی۔ حملے میں المیثاق اسکول کو براہ راست نقصان پہنچا اور اسکول کی عمارت میں وسیع تباہی پھیل گئی۔ اسکول سے ملحقہ عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ میزائل حملے کے وقت اسکول میں 26 ستمبر 1962ء کے انقلاب کے حوالے سے مشعل روشن کرنے کی یادگاری تقریب جاری تھی جس میں طلبہ اکٹھا تھے۔

مارب صوبے کے گورنر سلطان العرادہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے دوران تقریب بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "حوثی ملیشیا یمنیوں کے خلاف اپنے جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ نہیں روکے گی جب تک کہ پورے وطن میں قومی پرچم نہ لہرا دیا جائے"۔

یمن میں یہ رواج ہے کہ وہ 26 ستمبر 1962ء کے انقلاب کی یاد میں ہر سال سرکاری اور عوامی سطح پر مشعل روشن کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں