.

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے اگست تک 53 ملکوں میں امدادی سامان کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی طرف سے سرکاری سطح پر عالمی سطح پر امدادی سرگرمیوں‌ کے لیے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مئی 2015ء سے اگست 2020ء تک شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی جانب سے دنیا بھر کے 53 ممالک میں 1350 امدادی آپریشنز میں حصہ لیا۔ ان امدادی پروگراموں کے لیے 144 علاقائی ، مقامی اور عالمی امدادی اداروں‌ نے بھی معاونت فراہم کی۔

شاہ سلمان ریلیف سیںٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ اب تک ادارے کی طرف سے فوڈ سیکیورٹی کے 458 پروگرامات مکمل کیے۔ صحت کے 359 اور بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کے 152، تعلیم کے 74، پانی اور ماحولیاتی تحفظ کے 60، انسانی بہبود کے 49، بنیادی تحفظ کے 31، فلاحی نوعیت کے 23 اور سروسز کے 15 منصوبے مکمل کیے ہیں۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے اگست میں مکمل ہونے والے منصوبوں میں یمن، فلسطین، شام اور صومالیہ شامل ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق یمن میں گذشتہ ماہ 80 دوسرے اداروں کی مدد سے مجموعی طور پر 502 منصوبے مکمل کیے۔ان میں صحت کے 224، فوڈ سیکیورٹی کے 95، انسانی بہبود کے 28، بحالی کے 21، پانی اور ماحولیاتی تحفظ کے 28، مکانات کی تعمیر کے 35، اور 19 دیگر منصوبوں پر کام مکمل کیا گیا۔

فلسطین میں گذشتہ ماہ کل 88 امدادی منصوبے مکمل کیے گئے۔ ان کی تکمیل میں 17 دوسرے مقامی اداروں نے معاونت کی۔ ان میں صحت کے 20، فوڈ سیکیورٹی کے 33، گھروں‌ کی تعمیر کے 12، تعلیم کے 11، لاجسٹک سروسز کے دو اور آب رسانی کے دو منصوبوں کی تکمل کی گئی۔

اگست کے مہینے میں شام میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے 40 دیگر امدادی تنظیموں کی مدد سے 225 منصوبے مکمل کیے جن میں خوراک کے83، گھروں‌ کی تعمیر کے 56، صحت کے 37، تعلیم کے 12 اور فلاحی سرگرمیوں‌ کے چار منصوبے شامل ہیں۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے صومالیہ میں قدرتی آفات سے متاثرہ شہریوں کی بہبود کے لیے 53 منصوبے مکمل کیے جن میں صحت، تعلیم، گھروں‌ کی تعمیر اور خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔