عرب اتحاد نے یمن میں‌ حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا: ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے ایک فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

عرب اتحاد نے ہفتے کے روز ایک بیان میں حوثی ملیشیا کے خلاف اس فضائی کارروائی کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کی حربی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی حوثی باغی اپنی جنگی صلاحیتوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کرر ہے ہیں۔ تاہم بیان میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

عرب تحاد کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں