لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باسیل کرونا کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ جبران باسیل کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف جبران باسیل کے خاندان نے بھی ان کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیشنل فریڈم پارٹی کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر خارجہ جبران باسیل کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ ہفتے کی شام ان کے کرونا کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں اس وبا کا مریض قرار دیاگیا۔ اتبدائی طبی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ جبران باسیل کی بیماری کی نوعیت ابتدائی ہے اور ان کی زندگی کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

Advertisement

جبران باسیل کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ملنے والوں سے الگ الگ رابطہ نہیں کرسکتے تاہم وہ معذرت کرتے ہیں کہ میری وجہ سے انہیں اس بیماری کے خطرہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ انہیں کرونا عارضہ لاحق ہوگیا ہے۔

جبران باسیل کا کہنا ہے کہ وہ خود کو دوسرے لوگوں سے الگ تھلگ کریں گے تاکہ ان کی وجہ سے مزید لوگوں کی زندگی کو خطرات سے بچایا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں