.

مصنوعی ذہانت کی عالمی سربراہ کانفرنس 21 اکتوبر کو سعودی عرب میں‌ ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصنوعی ذہانت اینڈ ڈیٹا 'ایس ڈی اے اے' کی عالمی کانفرنس 21 اور 22 اکتوبر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی زیرصدارت الریاض میں منعقد کی جائے گی۔

اس سربراہ اجلاس کے لیے "خیر البشر کے لیے مصنوعی ذہانت''کا سلوگن تیار کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد وبائی مرض یا دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تعاون کے فروغ، اس حوالے سے موثر میکانزم تیار کرنے اور اسٹرٹریٹجک پارٹنر شپ کا قیام ہے۔

اجلاس میں فیصلہ سازشخصیات، ماہرین، مملکت کے اندر اور باہر کی عالمی شخصیات، ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

اس سمٹ میں عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کی اسٹریٹجک سمتوں کو بڑھانے کے لیے متعدد بین الاقوامی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔