ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی اعتراف کیا ہے کہ ایران نے شام اور عراق میں مفت میں مداخلت نہیں کی بلکہ اس کے عوض ایران نے رقم حاصل کی ہے۔
ایرانی عہدیدار نے یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری طرف ایران پر شام اور عراق میں ہزاروں افراد کو اپنی وفادار ملیشیائوں کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
ایران کی 'مہر' نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز جنرل صفوی نے کہا کہ ہم جب بھی عراق کی مدد کرتے تو اس کے بدلے میں عراق سے ڈالر وصول کرتے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں ہماری کارروائیاں اور مداخلت مفت میں نہیں تھی بلکہ ہم نے اسد رجیم سے بھی اپنا حصہ نقد وصول کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ روس نے ایران سے زیادہ شام سے فائدہ اٹھایا۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر صفوی کا کہنا تھا کہ ہم جس مسلمان یا غیر مسلم ملک کی مدد کرتے ہیں تو اس کے بدلے میں رقم وصول کرتے ہیں۔ وینز ویلا میں کیمونسٹ حکومت ہے مگر وہ ہمارے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کیونکہ ہم ان کی مدد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وینز ویلا کو پٹرول دیا اور اس کے بدلے میں سونا حاصل کیا۔ تاکہ کسی کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
-
حسن روحانی نے امریکا کی ’ایران مخالف جرائم‘ پر مذمت کردی
نشری تقریر میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو پر کڑی تنقید ، وزیر جرائم قرار دے دیا بين الاقوامى -
کویت کی ایران کو خود مختاری کے احترام اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کی دعوت
کویت نے ایران کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کے احترام اور برابری کی بنیاد پر اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔العربیہ ڈاٹ ... مشرق وسطی -
امریکا کی عراق کو ایران سے درآمدہ بجلی کے واجبات ادا کرنے کے لیے 60 دن کی مہلت
امریکا نےعراق کو ایران سے درآمد کردہ بجلی کے واجبات ادا کرنے کے لیے مزید 60 دن کی مہلت دے دی ہے۔اس کے بعدایران سے بجلی لینے کی صورت میں اس کو پابندیوں ... مشرق وسطی