.

رواں سال 'جی 20' کا ورچوئل اجلاس شاہ سلمان کی صدارت میں نومبر میں ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رواں سال 2020ء کے لیے 'جی ٹوئنٹی' ممالک کا سربراہ اجلاس ورچوئل شکل میں اپنے مقررہ وقت پر 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کریں گے۔

یہ سربراہ اجلاس کرونا کی وبا سے مربوط عالمی صورت حال کے بیچ منعقد ہو گا۔ اجلاس میں رواں سال مارچ میں 'جی ٹوئنٹی' گروپ کی قیادت کے ورچوئل اجلاس سے پہلے اور بعد میں ہونے والے فیصلوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔ علاوہ ازیں ورکنگ گروپس اور وزارتی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جی ٹوئنٹی گروپ کی قیادت کی بین الاقوامی کوششوں کے نتیجے میں 21 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کے وعدے سامنے آئے۔ اس رقم کا مقصد تشخیص اور علاج سے متعلق آلات اور ساز و سامان اور ویکسین کی تیاری اور کی تقسیم کے عمل کو سپورٹ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 110 کھرب امریکی ڈالر سے زیادہ کی رقم دی گئی۔ اسی طرح کم ترقی یافتہ ممالک میں قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 14 ارب ڈالر کی رقم صحت کے اور سماجی پروگراموں کی فنڈنگ کی صورت میں پیش کی گئی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 'جی ٹوئنٹی' گروپ کے ممالک آئندہ اجلاس میں کرونا کی وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے ذریعے انسانی جانوں کے تحفظ اور معیشت کی دوبارہ نمو پر توجہ مرکوز کریں گے۔

علاوہ ازیں سربراہ اجلاس میں عالمی سطح پر ہونے والی ان کوششوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی جن کا مقصد افراد کو با اختیار بنانے اور زمین کے سیارے کو محفوظ بنانے کے ذریعے تمام لوگوں کے لیے اکیس ویں صدی کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس سے متعلق مزید معلومات کے لیے گروپ کی سرکاری ویب سائٹ www.g20.org. کو دیکھا جا سکتا ہے۔