سعودی عرب ایک ذمہ دار ملک، صحت اس کی اولین ترجیح ہے: چینی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں متعین چین کے سفیر نے ملک میں صحت کے حوالے سے سعودی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت کی قیادت پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے شہریوں اور غیرملکیوں کی صحت کے لیے کام کر رہی ہے۔ عوام کی صحت سعودی قیادت کی اولین ترجیح ہے جس کا اندازہ سعودی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور اس کے بہترین فیصلوں سے ہوا ہے۔ انہی فیصلوں اور اقدامات کے نتیجے میں سعودی عرب کرونا کی وبا پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے۔

Advertisement

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ‌ کے مطابق جمہوریہ چین کے سفیر چن ون چنگ نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے بعد کیا۔ چینی سفیر نے متعدد دیگر وزارتوں کا بھی دورہ کیا۔

چینی سفیر نے سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعتدال پسندی، رواداری کی ثقافت کے فروغ اور انسانی محبت وبھائی چارے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب کی انہی خدمات کے بہ دولت مملکت کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

چینی سفیرنے کہا کہ 'کوویڈ -19' کی روک تھام کے لیے بیجنگ اور ریاض کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد دونوں ملک اس وبا سے مکمل طورپر نجات حاصل کرلیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں