لبنان میں نامزد وزیراعظم مصطفیٰ ادیب کے استعفے حکومت سازی کی کوششیں بند گلی میں جا چکی ہیں۔ مبصرین اور مقامی سطحپر سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت سازی میں ڈیڈ لاک کی ذمہ دار شیعہ اتحاد بالخصوص حزب اللہ اور امل موومنٹ ہیں۔
بیروت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کی ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسی اور موقف کی وجہ سے عن قریب لبنان میں حکومت کی تشکیل کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔
دو روز قبل مسلح حزب اللہ نے فرانس کے اس طرز عمل کو مغرور ی قرار دیتے ہوئے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں پر تنقید کی اور کہا کہ فرانسیسی صدر ایسے برتائو کررہے ہیں جیسے وہ لبنان کے حکمران ہیں۔
دوسری طرف فرانس نے بھی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کو ملک میں حکومت سازی میں رخنہ اندازی کرنے اور من مانی شرائط نافذ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس لبنان کے سیاسی منظرنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے بیروت میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کی حکومت حزب اللہ کے حوالے سے بہ تدریج اپنا نقطہ نظر تبدیل کررہی ہے۔ ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں جلد ہی حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ میں فرق ختم کرکے پوری تنظیم کو دہشت گرد قرار دے سکتے ہیں۔
اگر ایسا ہواتو یہ صرف فرانس کی طرف سے نہیں بلکہ اس سے قبل امریکا اور کئی یورپی ممالک حزب اللہ کے عسکری ونگ کے ساتھ ساتھ اس کے سیاسی بازو کو بھی دہشت گرد قرار دے کر بلیک لسٹ کرچکے ہیں۔
اگرچہ فرانسیسی صدر نے لبنان میں حکومت سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کی بات مؤثر ثابت نہیں ہوگی،پھر بھی پیرس لبنان کی سیاسی جماعتوں پر بیروت بندرگاہ میںہونے والے خونی دھماکوں کے بعد انہیں روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری لبنان کی سیاسی قوتوں پرعاید کرچکے ہیں۔
-
نیتن یاہو نے لبنان کے رہائشی علاقوں میں چھپایا گیا حزب اللہ کا اسلحہ بے نقاب کر دیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے اپنے وڈیو خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے بیروت کے مغرب میں واقع علاقے ... مشرق وسطی -
حزب اللہ اور امل تحریک لبنان میں موجودہ سیاسی بحران کی ذمہ دار ہیں: میکروں
فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے ایک بار پھر لبنان کی سیاسی جماعتوں بالخصوص ایران نواز حزب اللہ اور تحریک امل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان ... مشرق وسطی -
حزب اللہ کے فنڈنگ کے حصول کے ذرائع کیا ہیں؟
امریکا کے ایک تھینک ٹینک 'انسٹیٹیوٹ فار ڈیفینس آف ڈیموکریسز' کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی فنانسنگ کے مختلف ذرائع ... مشرق وسطی