یمن میں بے گھر افراد کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے 1.5 کروڑ ڈالر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہجرت کے امور کی بین الاقوامی تنظیم International Organization for Migration نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس سمجھوتے کے تحت یمن میں جاری تنازع کے متاثرین میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی مذکورہ ذیلی تنظیم (آئی او ایم) کے مطابق سعودی سپورٹ کی مالیت 1.5 کروڑ ڈالر ہو گی۔ اس کے ذریعے مادی طور پر کمزور افراد کے لیے ٹھکانے ، بنیادی ضرورت کی اشیاء، کیمپوں میں سہولیات اور بے گھر افراد کے علاقوں میں تعلیمی عمل کو بہتر بنانے کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

Advertisement

مشترکہ تعاون کے معاہدے پر شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور 'آئی او ایم' کے ڈائریکٹر جنرل انتونیو ویتورینو نے دستخط کیے۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں انتونیو ویتورینو نے کہا ہے کہ "یہ فنڈنگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ یمن میں صورت حال نازک ہے۔ حالات بگاڑ کی نئی سطح پر پہنچ رہے ہیں اور پورے ملک میں لوگ بقاء کی جدوجہد میں مصروف ہیں"۔

بیان کے مطابق یمن کے مختلف حصوں میں بے گھر افراد زندگی بچانے والی خدمات کے حصول کے واسطے کوشاں ہیں جن میں محفوظ ٹھکانہ بھی شامل ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ آئی او ایم کے جائزے کے مطابق صرف مارب میں 5 ہزار س زیادہ خاندان ٹھکانے، بنیادی گھریلوں اشیاء اور دیگر ناگزیر امداد کے شدید ضرورت مند ہیں۔ بے گھر افراد کے علاقوں میں تعلیم کے حصول کا سلسلہ بھی نا گفتہ صورت حال سے دوچار ہے۔

بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ آئی او ایم اور سعودی عرب کی شراکت داری کے ضمن میں یمن میں لاکھوں افراد کو نہایت اہم امداد پیش کی جا چکی ہے۔ ان میں طبی نگہداشت اور رہنے کے ٹھکانوں سے متعلق خدمات شامل ہیں۔ سال 2019ء میں ہجرت کے امور سے متعلق بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم) نے سعودی عرب کے تعاون سے یمن میں 28 لاکھ کے قریب افراد کو زندگی بچانے والی امداد پیش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں