سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ کے کاروباری معاہدوں کو 15 فیصد قدری ٹیکس (ویٹ) سے استثنیٰ دے کر پانچ فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں ریئل اسٹیٹ کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے چھوٹ دی گئی۔
سعودی عرب کرونا وائرس سے دوران تیل کی کم قیمتوں کی وجہ سے متاثرہ معیشت کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ٹویٹ کیا کہ اس شاہی فرمان کا مقصد ایسے شہریوں کی مدد کرنا بھی ہے جو اپنے لیے گھر خریدنا چاہتے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے لکھا کہ ’شاہی فرمان کا مقصد شہریوں کی مدد اور ان کے بوجھ کو کم کرنا ہے اور ان کو اپنے گھر خریدنے کے قابل بنانا ہے۔ اس فیصلے سے رہائشی اور کمرشل زمین کے کاروبار کو وسعت دے کر مملکت کی معیشت کو ترقی دینے میں مدد لی جائے گی۔‘
شاہی فرمان کے مطابق ایسے شہری جو اپنا پہلا رہائشی گھر خرید رہے ہوں اور اس کی مالیت دس لاکھ ریال تک ہو، ان کے ٹیکس حکومت ادا کرے گی۔
سعودی عرب میں حکومت نے تیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدنی بڑھانے کے لیے جولائی میں قدری ٹیکس کو بڑھا کر 15 فیصد کر دیا تھا تاہم اس فیصلے سے اندرونی ملک خریداری کے رجحان میں کمی دیکھی گئی۔
توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے سعودی شہریوں میں ذاتی رہائشی گھروں کی خریداری کا رجحان بڑھے گا اور سنہ 2030 تک مملکت میں 70 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر ہوں گے۔ مملکت آئندہ سال کے بجٹ میں اخراجات میں ساڑھے سات فیصد کٹوتی کا ارادہ رکھتی ہے۔
-
کیا سعودی عرب میں نافذ کردہ ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نرخ ترقی یافتہ معیشتوں سے کم ہیں؟
سعودی عرب نے یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کے نرخ پانچ فی صد سے بڑھا کر پندرہ فی صد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خزانہ نے سوموار کو ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : برقی سگریٹوں اور’سوفٹ‘ مشروبات پر خصوصی ٹیکس عاید
سعودی عرب نے برقی سگریٹوں اور مشروبات پر ایک خصوصی ٹیکس عاید کردیا ہے۔یہ 2017ء میں متعارف کردہ ایسے ہی ٹیکسوں کے مشابہ ہے ۔ سعودی عرب کے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب اور امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگے گا
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2018ء میں مصنوعات اور خدمات پر5 ؍فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کی منصوبہ بندی کی ہے۔ سعودی عرب میں جہاں تارکین ِوطن ... بين الاقوامى