اسرائیلی فوج نے بیروت کے مضافات کی ویڈیوز ریلیز کی ہیں جن میں حزب اللہ کی مبینہ میزائل فیکٹریاں دکھائی گئی ہیں۔ حزب اللہ نے ہمیشہ سے بیروت کے نواحی علاقے میں ایسے کارخانوں کی موجودگی کے دعووں کو مسترد کیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے رواں ہفتے حزب اللہ پر الزام لگایا تھا کہ تنظیم کی بیروت اور اس کے مضافات میں میزائل بنانے اور محفوظ رکھنے کی املاک موجود ہیں اور انہوں نے کسی دھماکے کی صورت میں ایک اور سانحے سے خبردار کیا۔
یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے گودام میں رکھے گئے ہزاروں ٹن بارودی مواد کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے شہر بھر میں تباہی پھیل گئی تھی۔
نیتن یاہو نے بارہا حزب اللہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے کرنے کے لئے میزائل بنا رہی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم پر جوابی الزام لگایا کہ نیتن یاہو لبنانی عوام کو حزب اللہ کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا "ہم بیروت بندرگاہ پر راکٹ نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کو کسی آتش گیر مواد کے قریب رکھتے ہیں۔ ہم میڈیا نمائندوں کو مشتبہ مقام پر لے جا کر فیکٹری کا معائنہ کروائیں گے تاکہ وہ معلوم کر سکیں کہ وہاں پر میزائل بنائے جاتے ہیں یا نہیں۔"
عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے صحافی سمیت درجنوں افراد کو بیروت کے مضافات میں موجود ایک فیکٹری میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے دو منزلہ عمارت میں بھاری سامان تیار کرنے والی مشینری دیکھی۔ حزب اللہ کے ترجمان کے مطابق یہ عمارت ایک عام صنعتی یونٹ ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے ٹویٹر اور وٹس ایپ اکائونٹ پر ویڈیو شائع کی ہے جس میں بیروت کی اسی فیکٹری کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اسرائیلی ویڈیو کے مطابق عمارت میں لیزر کٹنگ مشین، ایک ہائیڈرالک کٹنگ مشین، ایک رولنگ مشین اور ایک دھاتوں کو شکل دینے والی مشین دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ تمام مشینری گائیڈد میزائل تیار کرنے کے لئے ضروری ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیروت کے لیلاکی اور شعیفات کے علاقوں میں رہائشی عمارتوں کے نیچے میزائلوں کے گودام کا سراغ لگایا ہے۔
-
امریکا کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی تنازع پر بات چیت کے فیصلے کا خیرمقدم
امریکا نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان بحری سرحدی تنازع کو طے کرنے کے لیے بات چیت کے آغاز سے متعلق سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے۔دونوں ملکوں نے امریکا کی ... مشرق وسطی -
لبنان تباہی کے دھانے پرپہنچ گیا، کیا فرانس حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرے گا؟
لبنان میں نامزد وزیراعظم مصطفیٰ ادیب کے استعفے حکومت سازی کی کوششیں بند گلی میں جا چکی ہیں۔ مبصرین اور مقامی سطحپر سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ... مشرق وسطی -
نیتن یاہو نے لبنان کے رہائشی علاقوں میں چھپایا گیا حزب اللہ کا اسلحہ بے نقاب کر دیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے اپنے وڈیو خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے بیروت کے مغرب میں واقع علاقے ... مشرق وسطی