.

وسطی ایران کے صنعتی شہر میں دھماکا، ایک ویلڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وسطی ایران کے ایک صنعتی شہر میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔

نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’مھر‘‘ کے مطابق دھماکا کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ویلڈر اس دھماکے میں ہلاک ہوا ہے۔

ایجنسی کی جانب سے رپورٹ کیا جانے والا دھماکا ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دھماکوں اور آتش زدگی کے سلسلے کی کڑی بتائی جاتی ہے۔ ایران میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ہونے والے دھماکوں کا ہدف حساس تنصیبات بھی رہی ہیں۔