ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک عجیب و غریب بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی معیشت جرمنی سے بہتر ہے۔
کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں حسن روحانی کا کہنا تھ اکہ ہماری معاشی نمو سال کے آخر تک مثبت ہو گی اور ہماری معیشت میں جرمنی کی معیشت سے بہتر حالات ہوں گے۔
انہوں نے ایران کی معیشت کو دنیا کی چوتھی بڑی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا آج ہم جرمن سے معاشی طور پر آگے ہیں۔ معاشی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی معیشت میں منفی 5.2 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔ ہماری معیشت بہتری آئی ہے تیل کے بغیر ہماری معاشی ترقی سال کے آخر تک مثبت ہو گی۔
یہ موازنہ روحانی نے جرمنی کی معیشت کے حجم اور دونوں معیشتوں کے مابین بڑے فرق کو سامنے رکھنے کے بغیر کیا۔ اس میں دو رائے نہیں کہ کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے جرمنی کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مگر یہ درست نہیں کہ ایران کو یورپ کی سب سے بڑی معیشت برتری حاصل ہے۔
جہاں تک ایرانی معیشت کا تعلق ہے ورلڈ بنک کی جون 2019 میں جاری کی گئی رپورٹ میں ایران میں معاشی نمو کی شرح منفی 4.5 فیصد بیان کی گئی ہے جبکہ جنوری 2019 میں ورلڈ ینک کی رپورٹ میں 3.6 فیصد کی منفی نمو ظاہر کی گئی تھی۔