خانہ کعبہ ایک بار پھر 'اللہ اکبر' کی صدائوں سے گونج اٹھا،عازمین عمرہ کی آمد جاری: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کئی ماہ کی کرونا ویرانی کے باعث خانہ کعبہ ایک بار پھر اللہ کے مہمانوں سے آباد ہو گیا۔ ہفتے اور جمعرات کی درمیانی شب صحت کے پروٹوکول اور ایس اوپیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے عمرہ کے مناسک کی ادائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مسجد حرام کے دروازے زائرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اندورن ملک سے عازمین عمرہ قافلوں کی شکل میں مسجد حرام پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا ہے کہ طواف کے لیے دن میں چھ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں صرف 30 فی صد عمرہ زائرین کو اجازت دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں چھ ہزار فرزندان توحید عمرہ کے فرائض انجام دیں گے۔

گذشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر سے عمرہ زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے 200 بسیں تیار کی گئی ہیں۔

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بس میں معتمرین کو چار صفوں میں ایک سیٹ چھوٹ کر ایک پر بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح ایک بس میں صرف 20 عازمین عمرہ کو سوار ہونے کی اجازت ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں