یمن کے حوثی باغیوں کی سعودی عرب کے سرحدی گاوں پر گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہری دفاع کے مطابق کے مطابق کل اتوار کے روز یمن کے حوثی باغیوں نے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی تاہم اس گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ روز سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان میں ایک گائوں‌ پر گولہ باری کی۔

سعودی محکمہ دفاع کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بمبار ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں‌ آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر کئی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں