.

شام کے شمال مغربی قصبہ الباب میں ٹرک بم دھماکا، 11 افراد ہلاک ، 40 سے زیادہ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے شمال مغربی قصبہ الباب میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اس قصبے پر ترکی کے حمایت یافتہ شامی حزب اختلاف کا کنٹرول ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ الباب کے ایک مصروف علاقے میں منگل کے روز بارود سے لدا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مقامی کارکنان نے دھماکے کے بعد ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ان میں دھماکے کی جگہ سے دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں اور متعدد تباہ شدہ عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں اور ان میں آگ لگی ہوئی ہے۔

ان ویڈیوز میں امدادی کارکنان زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کررہے ہیں اور بعض آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

الباب کے ایک مقامی اسپتال کی نرس نے صحافیوں سے گفتگو میں بم دھماکے میں گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔البتہ ایک ڈاکٹر نے ہلاکتوں کی تعداد 14 بتائی ہے اور کہا ہے کہ 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بم دھماکے سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور ان کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے ہیں۔ان میں بعض راہ گیر بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں