.

عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے حوثی دہشت گردوں کی جانب سے ایک بمبار کشتی اور ڈرون طیارے کی مدد سے دہشت گردی کی کوشش کی گئی تھی تاہم عرب اتحاد نے حوثیوں کی دہشت گردی کی اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ساحلی علاقے صلیف کے سمندر میں ایک بمبار کشتی کی نشاندہی پر اسے کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔ اس کےعلاوہ اس علاقے میں حوثیوں کی طرف سے ڈرون طیارے کے ذریعے بھی یمن کی آئینی حکومت کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی دہشت گرد جنوبی بحیرہ احمر میں عالمی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ باب المندب بندرگاہ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل مارب گورنری میں عرب اتحادی فوج نے صرواح کے مقام پر حوثیوں کے دو کاتیوشا راکٹ لانچنگ مراکز کو بمباری سے تباہ کردیا تھا۔

صرواح میں الباطن کے مقام پر بھی عرب اتحاد نے حوثیوں کے اسلحہ حوثیوں کا اسلحہ ڈپو، تین ٹرانسپورٹ گاڑیاں اور دیگر فوجی سازو سامان تباہ کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں