یمن کے مغرب میں الحدیدہ گورنری کے نواحی علاقے حیس میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ایک فیلڈ کمانڈر شیخ الدین خالد عبدالرحمان عبدالوہاب المعروف ابو النور اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
یمن کی جوائنٹ فورسز کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو النورنے اپنے ساتھ جنگجووں کے ساتھ حیس شہر کے شمال میں بنی مغاری گائوں کی طرف دراندازی کی کوشش کی تاہم سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپ شروع ہوگئی جس میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔
یمنی فوج کی عمالقہ یونٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی جنگجووں کی وادی مغاری میں داخلے کی کوشش کے دوران انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں حوثیوں کا ایک فیلڈ کمانڈر ابو النور اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ لڑائی میں درجنوں حوثی باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابو النور کو قتل سے تین روز قبل ابو حسین الکبسی کی ہلاکت کے بعد اس علاقے کا فیلڈ کمانڈر مقرر کیا گیا تھا